گنگولا کملاکر مافیاؤں کا سردار، کانگریس کی جانب سے چارج شیٹ تیار

   

کریم نگرمیں اسمارٹ سٹی کے نام پر عوام سے ناانصافی ، وقف اراضی پر قبضہ ، ترقیاتی کاموں میں بدعنوانی کا الزام

کریم نگر /9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر میں تلنگانہ کانگریس کی جانب سے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا کے اختتامی جلسہ کے موقع پر سابق ریاستی وزْر و سینئیر قائد کانگریس محمد علی شبیر، سابق ارکان پارلیمنٹ سرسلہ راجیا اور بلرام نائیک نے امبیڈکر اسٹیڈیم پر جلسہ سے قبل مشترکہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کریم نگر کے رکن اسمبلی و ریاستی ومْر گنگولہ کملاکر انتہائی دھوکہ باز شخص ہیں ۔ اس لئے سٹی کانگریس کریم نگر کی جانب سے صدر سٹی کانگریس کومٹی ریڈی نریندر ریڈی نے ریاستی وزیر گنگولہ کملاکر کے نام پر ایک چارج شیٹ تیار کی ہے اور اسے عوام کے سامنے پیش کی ہے ۔ جس میں واضح طور پر بتایا ہے کہ گنگولہ کملاکر نے کریم نگر کے قاضی پور میں واقع 14 ایکر وقف اراضی پر ناجائز قابض ہے ۔ جسے بے نامی طور پر اسے رجسٹریشن کروانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ دھرنی پورٹل کی وجہ سے اسے زیر التواء رکھا گیا ہے۔ 2 ماہ قبل گنگولا کملاکر پر ای ڈی اور سی بی سی آئی ڈی کی جانب سے نوٹس بھی جاری کی گئی تھی ۔ گنگولا کملاکر ڈبل بیڈروم کی تعمیری کاموں میں بھی لاپرواہی برت رہے ہیں ۔ یہ بھی الزام ہے کہ پور اور کارپور میں مکانات کی تعمیر میں 30 فیصد کمیشن کا ڈیمانڈ گنگولہ کملاکر نے کیا ہے ۔ اس طرح کریم نگر میں آئی ٹی ٹاور کی تعمیر کے نام پر گنگولہ کملاکر 35 کروڑ روپئے خراب کردئے 2 سالوں میں صرف 200 نوجوانوں کو ہی روزگار دیا گیا ہے ۔ جبکہ اسمارٹ سٹی کے نام پر بھی مختلف حلقہ جات میں عوام کے ساتھ کئی ناانصافیاں گنگولہ کملاکر نے کی ہے۔ اس کے علاوہ ایسی کئی دھاندلیوں میں ملوث گنگولہ کملاکر سے عوام اچھی طرح واقف ہوچکی ہے ۔جس کا اب کریم نگر کی عوام منھ توڑ جواب دے گی ۔ گنگولہ کملاکر پورے مافیا کا سردار ہے ۔ جس کا سب کو مل جل کر مقابلہ کرنا ہے اور ایسے قائد کو اکھاڑ پھینکنا چاہئے ۔ اس پریس کانفرنس میں ریاستی کانگریس آرگنائزنگ سکریٹری محمد عبدالصمد نواب ، قمرالدین ، ایس اے محسن ، نہال احمد ، انجن کمار ، سید عقیل ، احمد علی ، محمد عرفان اور دیگر موجود تھے ۔