گنگولا کملاکر ہوش میں آئیں ‘ایٹالہ راجندر

   

2023 ء میں تم رہوگے نہ تمہارا اقتدار، سابق وزیر کا انتباہ
حیدرآباد ۔ رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر نے وزیر سیول سپلائیز گنگولی کملاکر کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ’بیٹا‘ ہوش میں آجاؤ ورنہ انجام برا ہوگا ۔ میرے خلاف زبان درازی کروگے تو عوام تمہیں زمین کھود کر دفن کردیں گے ۔ میں تمہارے کلچر سے واقف ہوں، تمہیں وزارت قابلیت سے نہیں بلکہ پیروی سے ملی ہے۔ کریم نگر کی دولت و آمدنی کو لوٹ کھسوٹ کے ذریعہ برباد کرچکے ہو۔ تمہاری دھمکیوں سے میں گھبرانے والا نہیں ہوں۔ یاد رکھو کوئی بھی ہزار سال نہیں جیتا اور نہ اقتدار مستقل رہتا ہے ۔ آج حضور آباد میںجھوٹی ہمدردی دکھانے کی کوشش کر رہے ہو، کبھی میرے حلقہ کے عوام کے دکھ درد میں شریک نہیں ہوئے اور نہ انتخابات میں کوئی تعاون کیا ہے ۔ میرے حامیوں کو الگ کرنے دولت ، عہدوں کا لالچ دیا جارہا ہے اور جھوٹے مقدمات میں پھنسا نے دھمکی دی جارہی ہے ۔ ایٹالہ راجندر نے ان کے حلقہ میں وزیر گنگولا کملاکر کی سرگرمیوں اور عوامی منتخب نمائندوں کو اکسانے پر کہا کہ 2023 ء کے بعد وزیر سیول سپلائیز نہیں رہیں گے اور نہ ان کا اقتدار رہے گا ۔ کنٹراکٹ پر کام کرنے والے میرے حلقہ کے عوامی نمائندوں کو میرا ساتھ دینے پر بلز کی اجرائی روک دینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ ا یٹالہ راجندر نے کہا کہ اسمبلی حلقہ حضور آباد کے عوام کی عزت و نفس کو کوئی خرید نہیں سکتے۔ میں اپنے حامیوں کو اور عوام کی پوری طرح حفاظت کروں گا، ان پر مکھی کو بھی بیٹھنے نہیں دوں گا۔