گنگولی اور شاہ کے بارے میں عنقریب فیصلہ

   

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے ہندوستان میں بی سی سی آئی کے آئین میں ترمیم کی سماعت پر اتفاق کیا ہے اور اس معاملے کی سماعت دو ہفتوں کے بعد ہوگی۔ چیف جسٹس سی اے بوبڈے اور ایل ناگیشور راؤ پر مشتمل بینچ نے بی سی سی آئی کی جانب سے اپنے آئین میں ترمیم کی درخواست پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔بی سی سی آئی کی طرف سے ہندوستان کے سالیسیٹر جنرل تشہار مہتا پیش ہوئے جبکہ کپل سبل نے تمل ناڈو کرکٹ اسوسی ایشن اور ہریش سالوے نے ہماچل پردیش کرکٹ اسوسی ایشن کی جانب سے ریاستی انجمنوں کے لئے فنڈز جاری کرنے کے لئے درخواست کی۔ بی سی سی آئی نے 21 اپریل کو اپنے پہلے سالانہ عام اجلاس میں آئین میں ترمیم کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ اس ترمیم میں بی سی سی آئی کے صدراور سکریٹری کے عہدے میں تبدیلی بھی شامل تھی۔