شارجہ۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدرسوروگنگولی نے متحدہ عرب امارات میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی تیاریوں پر تسلی کا اظہار کیا ہے ۔ وہ متحدہ عرب امارات کے شارجہ اسٹیڈیم پہنچے ۔ کورونا کی وجہ سے آئی پی ایل19 ستمبر سے10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونا ہے ۔ ٹورنمنٹ کے60 مقابلوں میں دبئی24، ابوظبہی 20 اورشارجہ12 مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔ گنگولی نے شارجہ اسٹیڈیم میں کورونا سے نمٹنے اورجیو سیکیور ماحول میں کھیل کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلنے کے خواہشمند ہیں جہاں سنیل گواسکر اور سچن تندولکر جیسے عظیم کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی ہے ۔حال ہی میں شارجہ اسٹیڈیم میں بڑے پیمانے پر کئی بڑے کام کئے گئے ہیں۔ مصنوعی چھت سازی کے علاوہ رائل سویٹ کو اپ گریڈ کرنے ،کمنٹری باکس اورکورونا سے متعلق قواعد کے مطابق ہاسپٹلٹی باکس تیارکئے گئے ہیں ۔اس بار ٹورنمنٹ کے ہر5 ویں دن کھلاڑیوں اور معاون عملے کاکورونا ٹسٹ کیا جائے گا۔جملہ 20 ہزار جانچ ہوں گی۔ اس کے لئے بی سی سی آئی10 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ اب تک 3500 ٹسٹ ہوچکے ہیں۔ آئی پی ایل کا پہلا میچ دفاعی چمپئن ممبئی انڈینز اور چینائی سوپر کنگز (سی ایس کے ) کے مابین 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔