گنگولی طبی اعتبار سے فٹ دواخانہ سے ڈسچارج

   

کولکاتا : صدر بی سی سی آئی اور سابق ہندوستانی کرکٹ کیپٹن سورو گنگولی کو جمعرات کی صبح کولکاتا کے ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا۔ اُنھیں 5 روز قبل قلب پر ہلکے حملے سے دوچار ہونے کے بعد شریک کیا گیا تھا۔ 48 سالہ کرکٹ اسٹار کو اسٹنٹ لگانا پڑا ہے۔ ڈاکٹروں نے اُنھیں طبی اعتبار سے مستحکم قرار دیا۔ گھر واپسی کے لئے اپنی نجی گاڑی میں سوار ہونے سے قبل گنگولی نے کہاکہ : ’’میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں۔ میں تمام ڈاکٹروں اور تمام طبی عملہکا شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔