گنگولی پر سیاست میں شمولیت کیلئے دباؤ رہا : سی پی ایم لیڈر

,

   


کولکاتا : سینئر سی پی آئی (ایم) لیڈر اشوک نرائن بھٹاچاریہ نے کہا ہے کہ بعض لوگ صدر بی سی سی آئی سورو گنگولی کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، جس نے شائد اُن پر ذہنی دباؤ ڈالا۔ گنگولی کو اسپورٹس اسٹار کی حیثیت سے ہی جانا جائے تو بہتر ہے۔ بھٹاچاریہ طویل عرصہ سے گنگولی فیملی کے دوستوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ اُنھوں نے مزید بتایا : ’’میں نے گزشتہ ہفتے گنگولی سے کہا تھا کہ اُنھیں سیاست میں شامل نہیں ہونا چاہئے اور اُنھوں نے میرے مشورہ کی مخالفت نہیں کی تھی‘‘۔