گنگولی کا خیال اختراعی منصوبہ:رابرٹس

   

میلبورن۔28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیون رابرٹس نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کا چار ممالک کے درمیان ٹورنمنٹ کا خیال کافی اختراعی ہے۔ گنگولی نے ہندوستان، آسٹریلیا، انگلینڈ ایک اور ٹیم کے درمیان ونڈے ٹورنمنٹ کروانے کا تجویز پیش کی ہے ۔کرک انفو نے رابرٹس کے حوالے سے لکھا ہے یہ اختراع سوچ کی مثال ہے۔ بی سی سی آئی صدر کے طور پرگنگولی کی سوچ مثبت ہے۔ اتنے کم وقت میں گنگولی نے بہت سے نئے کام کئے ہیں۔ ہندوستان نے اپنا پہلا ڈے نائٹ ٹسٹ کھیلا اور اب وہ سوپر سیریز کا منصوبہ لے کر آئے ہیں، جو کافی نیا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ نے پہلے ہی اس ٹورنمنٹ کیلئے حامی بھر دی ہے۔ سی اے نے کہا ہے کہ وہ اگلے ماہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا اور اسی دوران اس ٹورنمنٹ پر تفصیل سے بات ہوگی۔یادرہے کہ گنگولی نے حالیہ دنوں میں ہندوستان،انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ چوتھی ٹیم کا ٹورنمنٹ کی تجویز دی تھی ۔