گنگولی کا ٹوئٹ ،کچھ نیا شروع کرنے کی سچائی کا انکشاف

   

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے سابق کپتان سورو گنگولی نے دو روز قبل ایک ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے کچھ نیا شروع کرنے کی بات کہی۔ اس کے بعد تمام طرح کی قیاس آرائی کی جانے لگی۔ کسی نے انہیں راجیہ سبھا ٹکٹ دینے کی بات کہی تو کسی نے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائی کی۔ اتنا ہی نہیں، یہ بھی کہا گیا کہ انہوں نے ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ حالانکہ بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ نے اس خبرکو خارج کردیا۔ اب گنگولی نے خود ہی تمام قیاس آرائیوں پربریک لگا دیا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتانوں میں شمار گنگولی نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک ورلڈ وائڈ ایجوکیشنل ایپ لانچ کیا ہے۔ وہ ٹوئٹ اسی کو لے کر کیا تھا۔