گنگولی کا 4 ملکی ٹورنمنٹ ناکام منصوبہ: راشد لطیف

   

کراچی ۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے بی سی سی آئی کے صدر سوروگنگولی کی جانب سے چار ملکی ٹورنمنٹ کی تجویز کو ناکام منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مجوزہ ایونٹ کا مستقبل بھی بگ تھری ماڈل سے مختلف ہرگز نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ گنگولی نے بی سی سی آئی کی صدارت سنبھالنے کے بعد بعض سخت فیصلے اور کچھ انقلابی اقدامات کئے ہیں جس میں ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ کا تجربہ بھی شامل ہے تاہم ان کی چار ملکی ٹورنمنٹ کی تجویز پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے جس میں ہندوستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ ایک چوتھی ٹیم بھی شامل کی جائے گی، کچھ لوگوں نے ان کی تجویز کو سراہا بھی ہے لیکن سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ یہ ناکام منصوبہ ہے جس کا حشر بگ تھری ماڈل سے مختلف ہرگز نہیں ہوگا۔