گنگولی کورونا پازیٹیو، اومی کرون رپورٹ کا انتظار

   

کولکاتا : سابق کرکٹ کیپٹن اور صدر بی سی سی آئی سورو گنگولی کو کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد کولکاتا کے ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے۔ گنگولی نے ویکسین کے دونوں ڈوز لے رکھے ہیں۔ اِس کے باوجود پیر کی رات کوویڈ ٹسٹ میں معلوم ہوا کہ وہ وبائی مرض سے متاثر ہیں۔ دواخانہ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سابق کرکٹر کی حالت مستحکم ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ گنگولی کا سیمپل اومی کرون ویریئنٹ کی جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔ ووڈ لینڈس ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل میں پیر کی شام گنگولی کو شریک کیا گیا جس کے بعد سے بتایا گیا کہ اُن کی حالت میں بگاڑ نہیں آیا۔ تاہم ڈاکٹرس پوری طرح اطمینان کرلینا چاہتے ہیں۔