ممبئی۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی کے موجودہ صدر اور ان کی ٹیم کو اپنی خدمات 2023 میں منعقد شدنی ورلڈ کپ کے اختتام تک جاری رکھنی چاہئے۔ سورو گنگولی ایک ایسے بہترین کھلاڑی اور بہترین منتظم ہیں جنہوں نے ٹیم کے کھوئے ہوئے اعتماد کو اپنی کارکردگی سے بحال کیا اور شائقین نے بھی ان کی کارکردگی کو بیحد سراہا۔ اب جبکہ سورو گنگولی بی سی سی آئی کے صدر ہیں تو انہیں (گواسکر) یہ یقین ہے کہ یہاں بھی گنگولی اور ان کی ٹیم بہترین ثابت ہوگی۔
