’’گنگولی کے ریسٹورینٹ کا میں نے افتتاح کیا تھا ‘‘: انضمام الحق

   

سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا کے دعوے مسترد
اسلام آباد۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا کہ پاکستانی کھلاڑی، سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا کے ساتھ کھانا اس لئے نہیں کھاتے تھے کیونکہ وہ ہندو ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ مذہب اور کرکٹ کو نہیں جوڑنا چاہئے۔ انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کے ریسٹورینٹ کا افتتاح کیا تھا اور گنگولی انہیں اس ہوٹل سے کھانا بھیجتے تھے۔ انضمام الحق نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے بچپن کے دوست ثقلین مشتاق پر دانش کنیریا کو ترجیح دی تھی۔