کراچی۔ 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کیسابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ سوروگنگولی ہند۔ پاک مقابلے بحال کروا سکتے ہیں اورانہیں پی سی بی کی مدد کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان روابط کو بہتربنانا چاہئے۔ راشد لطیف کے بموجب گنگولی نے 2004 میں بی سی سی آئی کی ہچکچاہٹ کے باوجود ہندوستانی ٹیم کو پاکستان لانے میں اہم ترین کردار نبھایا تھا جس نے طویل عرصے کے بعد پاکستان میں بڑی کامیابی سمیٹی تھی لہٰذا اب بھی وہ بورڈ کے صدر کی حیثیت سے احسان مانی اور پی سی بی کی مدد کر سکتے ہیں۔