حیدرآباد۔ جاریہ سال گنیش اتسو تقاریب کا 10 ستمبر سے آغاز ہوگا اور 19 ستمبر کو مورتیوں کا وسرجن ہوگا ۔ گنیش اتسو سمیتی نے کہا کہ 10 روزہ تقاریب کے دوران کورونا قواعد کا خیال رکھا جائیگا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے گنیش اتسوس سمیتی جنرل سکریٹری بھگونت راو نے کہا کہ تمام پنڈالوں میں کورونا قوانین کا لحاظ ر کھا جائیگا ۔ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی مورتیوں کے وسرجن کے موقع پر بھی سماجی فاصلے کے اصولوں کا خیال رکھا جائیگا۔تقاریب کا اختتام 19 ستمبر کو ہوگا ۔ بھگونت راو نے پنڈال آرگنائزروں سے اپیل کی کہ وہ مورتیوں کی اونچائی پر کوئی مقابلہ بازی نہ کریں بلکہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کورونا پروٹوکول اور قواعد پر پوری طرح سے عمل کیا جائے ۔
