پولیس کی خصوصی پیٹرولنگ، بھینسہ میں امن کمیٹی کا اجلاس ، علماء اکرام کی شرکت
بھینسہ 31/اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ میں اس سال اکثریتی طبقے کی جانب سے چھوٹی بڑی تقریبا سو سے زائد گنیش مورتیاں نصب کی گئی اور نو روزہ گنیش اتسو تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے آئیندہ جمعرات کو وسرجن عمل میں لایا جائے گا گنیش تہوار کے پیش نظر سرکاری مشنری محکمہ پولیس متحرک انداز میں خدمات کے ذریعہ سخت بندوبست کرتے ہوئے سو سے زائد پولیس عملہ پر مشتمل بٹالین ٹیم کو شہر میں متعین کیا گیا ہے اور دیگر اضلاع سے مزید پولیس فورس کو طلب کیا جارہا ہے علاوہ شہر کے داخلی راستوں پر پولیس چیک پوسٹ اور پولیس خصوصی پٹرولنگ ، پیکٹس ، موبائل اور گشتی ٹیمیں بھی تشکیل دی جارہی ہے اور گنیش تہوار کے پیش نظر ایڈیشنل ایس پی کرن کھرے آئی پی ایس کی نگرانی میں بھینسہ کے علما اکرام جن میں مفتی عبدالغنی قاسمی ، مولانا شاہد غفران قاسمی ، حافظ سید عبدالطیف و دیگر مساجد کمیٹی کے صدور ، نائب صدرنشین بلدیہ محمد جابر احمد ، اراکین بلدیہ جن میں فیض اللہ خان ، عامر احمد و دیگر کو طلب کرتے ہوئے امن کمیٹی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر مذکورہ علما اکرام اور اراکین بلدیہ نے شہر میں امن و امان کی برقراری کیلئے پولیس کو متحرک رہنے اور مسلمانوں کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کا تیقن دیا جبکہ نائب صدرنشین بلدیہ محمد جابر احمد نے گنیش تہوار کے دوران بلدیہ کی جانب سے کئے جارہے تمام انتظامات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کی ستائش کی آخر میں ایڈیشنل ایس پی کرن کھرے آئی پی ایس نے گذشتہ دیڑھ سالہ پولیس کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اس عرصہ میں دونوں طبقات کی جانب سے ہر معاملہ میں کئے گئے تعاون کی بھی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ بھینسہ میں 90 فیصد شہری امن پسند ہے اور کہا کہ ہر بْرے شخص کے اندر اچھائی بھی موجود ہوتی ہے اسے محسوس کرنے کی ضرورت ہے بھینسہ میں پولیس اس پر عمل پیرا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ تمام عوام تلخ یادوں کو فراموش کرتے ہوئے شہر میں امن و امان کی برقراری کیلئے پولیس کا مکمل تعاون کریں کیونکہ پولیس کسی شعبہ سے وابستہ شرپسند کو ہرگز معاف نہیں کریگی اور سخت سے سخت قانونی کاروائی کریگی اس اجلاس میں ٹاؤن سرکل انسپکٹر پراوین کمار اور سب انسپکٹران وکرم ، محمد غوث ، مہیش کے علاوہ دیگر موجود تھے۔