گنیش جلوس میں متعین کانسٹبل حادثہ کا شکار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ /12 ستمبر (سیاست نیوز) مرکزی گنیش وسرجن جلوس کے دوران ڈیوٹی پر تعینات ایک کانسٹبل حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق بہادر پورہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ کانسٹبل رویندر گنیش وسرجن کے جلوس میں شامل تھا اور اسے علاقہ کشن باغ میں ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا ۔ اسی دوران وہ اتفاقی طور پر ایک کرین کی زد میں آگیا اور شدید زخمی ہوگیا ۔ رویندر کو بذریعہ ایمبولینس فوری کیرہاسپٹل نامپلی منتقل کیا گیا اور اسے آئی سی یو میں شریک کیا گیا ہے ۔ پولیس بہادر پورہ نے بتایا کہ اس حادثہ میں کانسٹبل شدید زخمی ہوگیا ہے اور اس کا علاج جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس کانسٹبل کی حالت تشویشناک ہے اور پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔