گنیش جلوس کے دوران خواتین سے چھیڑ چھاڑ پر 73 نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /12 ستمبر (سیاست نیوز) مرکزی گنیش جلوس کے دوران خواتین سے چھیڑچھاڑ کے واقعات کی روک تھام کیلئے تعینات کی گئی پولیس کی شی ٹیمس نے کئی منچلے نوجوانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق شی ٹیمس کو حسین ساگر جھیل کے علاوہ جلوس میں سادہ لباس میں ملبوس شی ٹیم عملہ کو تعینات کیا گیا تھا اور خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور بدسلوکی کے واقعات میں ملوث پائے جانے پر 73 نوجوانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان نوجوانوں کی کل کونسلنگ کی جائے گی اور انہیں عدالت میں پیش کیا جاسکتا ہے ۔