گنیش جلوس کے موقع پر محلے کی مساجد میں نماز ادا کرنے کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

بھینسہ : ۔مفتی عبد الغنی قاسمی ضلعی صدر جمعیت العلماء نے بھینسہ میں 18ستمبر بروز ہفتہ گنیش وسرجن جلوس کے پیش نظر بھینسہ کے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر شہر کی مذہبی ، سماجی، سیاسی، تنظیموں کے ذمہ دار، اور محکمہ پولیس کی جانب سے امن و امان کی برقراری کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں جس میں تمام شہریوں کا تعاون بے حد ضروری ہے انھوں نے تمام مسلمانوں کو جلوس کے موقع پر اپنے اپنے مکانوں میں رہتے ہوئے محلے کی مساجدوں میں نمازیں ادا کریں کیونکہ کثیر تعداد میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی گئی ہے جس سے ہر ایک کی نقل و حرکت پر کڑی نظر ہے انھوں نے تمام مسلمانوں سے جلوس کے نظارے سے بھی اجتناب کرنے اور گلی کوچوں میں نہ کھڑے رہنے کی اپیل کرتے ہوئے اللہ پاک سے دْعا کی ہیکہ بھینسہ کو امن کا گہوارہ بنائے رکھے۔