حیدرآباد 24 اگست (سیاست نیوز) حکومت نے گنیش تہوار کے موقع پر قائم کئے جانے والے منڈپوں کو مفت برقی سربراہی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے گنیش منڈپ جو مقررہ قواعد کی پابندی اور باقاعدہ اجازت سے قائم کئے جائیں گے انہیں مفت برقی سربراہ کی جائے گی۔ گنیش تہوار کا 27 اگست سے آغاز ہو رہا ہے اور گریٹر حیدرآباد میں گنیش منڈپوں کے قیام کی تیاری جاری ہے۔ اسی دوران تلنگانہ پولیس نے گنیش منڈپوں کیلئے رہنماخطوط جاری کئے ہیں۔ گنیش منڈپوں کو فیسٹیول کے علاوہ جلوس میں مقررہ قواعد پر عمل کرنا ہوگا۔ منڈپ کیلئے آن لائن درخواست کو لازمی قرار دیا گیا جو پولیس کے ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ برقی سربراہی پر محکمہ برقی سے اجازت کو لازمی قرار دیا ۔ سڑک پر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرکے منڈپوں کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ منڈپ میں رات 10 بجے تک مائیک کے استعمال کی اجازت رہے گی اور منڈپوں کے پاس سی سی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔ 1