گنیش منڈپ میں ناچ گانا، لڑکی کو راغب کرنے کی کوشش پر جھگڑا، ایک شخص ہلاک

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 11 ستمبر (سیاست نیوز) لڑکی کو متاثر کرنے کی کوشش والد کی ہلاکت کا سبب بن گئی۔ شاہ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 52 سالہ لکشمی نارائنا ہلاک ہوگیا۔ لعل گھڑی علاقہ میں گنیش کی مورتی کیلئے منڈپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس منڈپ کے قریب ساؤنڈ سسٹم لگایا گیا۔ اس ساؤنڈ سسٹم کی آواز پر علاقہ کے لڑکے ڈانس کررہے تھے اور ان لڑکوں میں لکشمی نارائن کا بیٹا بھی تھا۔ ایک طرف ناچ گانا جاری تھا کہ اس دوران پریتی نامی لڑکی کا اس طرف گذر ہوا جیسے ہی کاگیش کمار نے پریتی کو دیکھا وہ اور زیادہ جھومنے لگا اور لڑکی کو متاثر کرنے کی حرکتیں کررہا تھا۔ فلمی انداز میں جاری ناچ گانے کے دوران لڑکی اس راستہ سے گذری اور سیدھا اس حرکت سے اپنے رشتہ داروں کو واقف کروایا۔ لڑکی کی شکایت پر برہمی کے عالم میں اس کے رشتہ دار لاٹھیاں لیکر گنیش منڈپ پہنچے، جہاں کاگیش موجود تھا۔ فنی کمار اور پنکج کمار نے لاٹھی کے ذریعہ کاگیش پر حملہ کیا لیکن کاگیش کا باپ درمیان میں آ گیا جو حملہ کا شکار ہوگیا اور شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا۔ شاہ میرپیٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔