گنیش منڈپ نصب کرنے والے احتیاطی تدابیراختیارکریں: کمشنر

   

سدی پیٹ27۔اگست( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آج، کل اور پرسوں تین دن تک مسلسل بھاری بارشیں ہونے کا امکان ہے لہٰذا عوام پوری طرح چوکس رہیں۔ضلع میں آج، کل اور پرسوں تین دن تک مسلسل بارشیں ہونے کی وجہ سے پولیس افسران اور عملہ بھی چوکس رہیں۔گنیش منڈپ لگانے والے آرگنائزر اور کمیٹی اراکین ہر قسم کے حادثات سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر بجلی کے معاملے میں زیادہ محتاط رہیں۔ضلع میں بارشوں کی وجہ سے اگر کسی کو کوئی پریشانی ہو تو فوراً ڈائل 100 یا سدی پیٹ پولیس کمشنریٹ پولیس کنٹرول روم نمبر 8712667100 پر کال کریں۔ پولیس افسران اور عملہ 24 گھنٹے چوکس رہیں گے۔پولیس افسران مختلف محکموں کے حکام کے ساتھ مل کر باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے ڈیوٹی انجام دیں۔اس موقع پر کمشنر میڈم نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق ضلع میں بھاری بارشیں ہونے کا امکان ہے لہٰذا پولیس افسران اور عملہ پوری طرح چوکس رہیں۔ ہر پولیس اسٹیشن حدود میں موجود تالابوں اور جھیلوں کے پانی کے بہاؤ پر براہ راست جا کر نگرانی کریں۔ لگاتار بارش کی وجہ سے بجلی کے کھمبوں میں ارتھنگ کے ذریعے کرنٹ آنے کا امکان ہے، اس لیے ضلع کے عوام اور بچے بجلی کے کھمبوں یا برقی آلات کو نہ چھوئیں اور احتیاط کریں۔ اگر بجلی کی فراہمی میں کوئی خرابی ہو تو فوراً متعلقہ برقی محکمے کو اطلاع دیں۔ اسی طرح جہاں پانی کا زور زیادہ ہو وہاں کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو اس کے لیے پیشگی ٹریفک ڈائیورژن کریں۔مزید یہ کہ لگاتار بارشوں کی وجہ سے اگر کوئی ہنگامی صورتحال پیدا ہو تو ڈائل 100 یا سدی پیٹ پولیس کمشنریٹ پولیس کنٹرول روم واٹس ایپ نمبر 8712667100 پر اطلاع دیں۔

سرکاری اسکولس کے تمام پرنسپلس کااجلاس
مدہول27؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محکمہ تعلیم اسکولوں میں تعلیمی معیارات کا جائزہ اجلاس مدہول منڈل میں پرائمری، اپر پرائمری، ہائر، ویلفیر اسکولوں اور کستوربا گاندھی ودیالیاس کے پرنسپلوں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ کی صدارت منڈل ایجوکیشن آفیسر شری گوپیڈی رمنا ریڈی نے کی اس میٹنگ میں فرسٹ لیول لرننگ امپروومنٹ پروگرام (LIP)، U-DISE، اساتذہ اور طلباء￿ کی آمنے سامنے حاضری کے ساتھ ساتھ آدھار اور APAR اپ ڈیٹس کے مسائل پر ایک جامع بات چیت کی گئی ان امور کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا اور پرنسپلز کو ان اقدامات کے بارے میں رہنمائی کی گئی جو ان کو مزید موثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے اٹھائے جائیں منڈل ایجوکیشن آفیسر سری گوپیڈی رمنا ریڈی کے ساتھ کمپلیکس کے پرنسپلس، اساتذہ اور سی آر پیز نے اس پروگرام میں حصہ لیا اس موقع پر انہوں نے تجویز دی کہ تعلیم کا معیار بلند کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔