گنیش مورتی کی منتقلی ،برقی شاک سے 2 نوجوان ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست (سیاست نیوز) شہر میں گنیش مورتی کی منتقلی کے دوران برقی شاک سے دو نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ رامنتا پور میں 6 ہلاکتوں کا واقعہ ابھی تازہ ہی تھا کہ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں دو نوجوان برقی شاک کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ چند نوجوان ٹریکٹر میں گنیش کی مورتی لے جارہے تھے کہ بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں مورتی سے برقی ہائی ٹینشن تار ٹکرا گیا اور ٹریکٹر کو اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب دو نوجوان برسر موقع ہلاک ہوگئے جن کی شناخت 20 سالہ وکاس اور 21 سالہ ٹونی کی حیثیت سے کرلی گئی جبکہ اس حادثہ میں دیگر تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع کے فوری بعد مقام واردات پہنچ کر پولیس نے زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا ۔ زخمی اکھل کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ برقی شاک کے سبب ٹریکٹ کے ٹائر مکمل طور پر جھلس کر تباہ ہوگئے جس کے سبب پولیس کو کرین طلب کرنا پڑا اور کرین کے ذریعہ مورتی کو منتقل کیا گیا۔ع