گنیش میڈپوں پر کووڈ قواعد پر عمل آوری ضروری

   

Ferty9 Clinic

میدک ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس جی چندنا دیپتی کی ہدایت

میدک ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع میدک محترمہ جی چندنا دیپتی نے کہا کہ ضلع میدک و ٹاؤن کسی بھی گنیش منڈپ پر ڈی جے ساؤنڈ نظام کی اجازت کسی بھی قیمت پر نہیں ہوگی۔ ہر گنیش منڈپ پر کووڈ کے قواعد پر عمل آوری بے حد ضروری ہے۔ چندنا دیپتی نے اپنے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی۔ شب کے اوقات میں ہر منڈپ پر رکھوالے ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنیش وسرجن تک پولیس کا معقول بندوبست رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تہوار ہو گنگا جمنی روایات کی برقراری ضروری ہے۔ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو سختی کے ساتھ کچل دیا جائے گا۔ چندنا دیپتی نے کہا کہ ہر گنیش منڈپ آن لائن ہونا ہوگا۔ جس کے لئے http://policeportal.tspolice.gov.in پر اندراج ہونا چاہئے۔ گنیش منڈپ پر بلا اجازت برقی کا استعمال نہیں کرنا ہوگا۔ برقی کے استعمال کے لئے ٹرانسکو کی اجازت نامہ ضروری ہے۔ گنیش منڈپ پر کم از کم تین ذمہ دار افراد کو ہمیشہ رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر منڈپ پر ٹارپولین ضروری ہے تاکہ بارش ہونے پر مورتیاں محفوظ رہ سکے۔ چندنا دیپتی نے کہا کہ قریبی پولیس اسٹیشن میں منڈپ کے ذمہ داروں کے پتہ کے ساتھ فون نمبرات کا درج کروانا ضروری ہے۔ باکس ٹائپ اسپیکر کا استعمال کرنا ہوتو بھی اجازت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صبح 6 تا شب 10 بجے تک ہی ساؤنڈ کا استعمال کرنا ہوگا اور بلا ضرورت ساؤنڈ تیز نہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر گنیش منڈلی پر ایک بیارل بھرپانی اور ایک بیارل بھر ریتی رکھنا ہوگا۔