حیدرآباد۔ 7 ستمبر (سیاست نیوز) ملکاجگری پولیس اسٹیشن حدود میں گنیش نمرجن جلوس میں ڈانس کرتے ہوئے پولیس کانسٹبل نیچے گر پڑا جسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق گھٹکیسر پولیس اسٹیشن سے وابستہ 31 سالہ ڈیوڈ ساکن وشنوپوری کالونی جو گنیش نمرجن کے دوران ڈانس کررہا تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وہ گرپڑا جسے فوراً دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔ (ش)