گنیش وسرجن، 12 افراد غرقاب

   

ممبئی ؍ پونے ، 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) غرقابی سے ایک درجن اموات نے مہاراشٹرا میں جمعرات کو لارڈ گنیش کی ہزاروں مورتیوں کے پُرجوش وسرجن کو کسی حد تک ماند کیا۔ 10 روزہ میگا فیسٹیول ریاست میں اختتام کو پہنچا۔ چیف منسٹر دیویندر فڈنویس و دیگر قائدین نے بھی وسرجن میں حصہ لیا۔