سپریم کورٹ کی ہدایت کی کھلے عام دھجیاں اڑائی گئیں، پولیس خاموش تماشائی
بھینسہ۔ 9 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ کے حساس مقام بھینسہ میں گنیش وسرجن جلوس کے دوران جلوسیوں نے متنازعہ گیت ، اشتعال انگیز نعرے بازی اور ڈی جے ساونڈ سسٹم کے آذادانہ استعمال کے ذریعہ شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس ہدایات اور سپریم کورٹ احکامات کی کھلے عام دھجیاں اڑائی تفصیلات کے بموجب بھینسہ میں گنیش وسرجن جلوس کا جمعہ کے روز صبح کی اولین ساعتوں میں آخری گنیش مورتی کی گڈنا واگو پراجکٹ میں نمرجن پر پْرامن اختتام عمل میں آیا جس پر سرکاری مشنری بالخصوص پولیس نے راحت کی سانس لی لیکن وسرجن جلوس کے جلوسیوں کو آگے بڑھانے میں پولیس کو زبردست مزاحمت کا سامنا کرتے دیکھا گیا اس دوران پولیس عملہ بے بس نظر آرہا تھا کیونکہ جلوسی ملعون راجہ سنگھ کی رہائی اور انصاف کرنے سے متعلق پمفلیٹس ہاتھوں لیکر رقص کرتے ہوئے جوش میں مگن تھے جبکہ کارگل یوتھ گنیش مورتی کے عقبی حصہ میں ملعون راجہ سنگھ کے سپورٹ پر مبنی بڑا بیانر بھی لگایا گیا تھا اور ملعون راجہ سنگھ کا گایا ہوا گیت اور اشتعال انگیز تقاریر کے علاوہ متنازعہ گیت بنائیں گے مندر بار بار ڈی جے ساونڈ سسٹم پر بجاکر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش اور حرکتیں کررہے تھے لیکن مسلمانوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن و امان کی برقراری میں پولیس کا مکمل تعاون کیا وسرجن جلوس کے دوران آتشبازی بھی کی گئی۔