گنیش وسرجن جلوس کا پرامن انعقاد ۔ شدید بارش کی وجہ سے تاخیر

,

   

حسین ساگر جھیل میں مورتیوں کا وسرجن ۔ وزیر داخلہ محمود علی نے فضائی سروے کیا ۔ پولیس کے موثر انتظامات

حیدرآباد ۔ 9 ستمبر (سیاست نیوز) گنیش وسرجن 2022ء کا مرکزی جلوس کا انعقاد آج پرامن اختتام کو پہنچا۔ اس سال وسرجن اور جمعہ بیک وقت ہونے سے سٹی پولیس نے سیکوریٹی کے وسیع تر انتظامات کئے تھے۔ 19 کیلو میٹر طویل جلوس کا آغاز بالاپور سے ہوا اور پرانے شہر کے علاوہ دیگر علاقوں سے گذرتا ہوا حسین ساگر جھیل میں اختتام کو پہنچا۔ پولیس نے 24000 پولیس عملہ کو تعینات کیا تھا اور 122 ریزرو پولیس پلاٹون کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی تھی۔ اعلیٰ پولیس عہدیداروں کی زیرنگرانی مرکزی جلوس پر کڑی نظر رکھی گئی تھی۔ کمانڈ کنٹرول سنٹرل کے ذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس کے راستہ پر نظر رکھی گئی تھی۔ جمعہ کے موقع پر پولیس نے زیادہ احتیاط برتتے ہوئے پولیس فورس کو حساس علاقوں اور تاریخی مکہ مسجد کے پاس بھی تعینات کیا گیا تھا۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ ایم مہیندر ریڈی نے ڈی جی پی دفتر میں واقع کمانڈ کنٹرول سنٹرل کے ذریعہ شہر کے علاوہ ریاست کے مختلف مقامات کا بھی جائزہ لیا جبکہ ریاستی وزیرداخلہ جناب محمود علی نے پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ہیلی کاپٹر سے فضائی دورہ کیا اور حسین ساگر میں جاری گنیش مورتیوں کا وسرجن اور پرانے شہر کے علاقہ سے گذرنے والے مرکزی جلوس کا راست طور پر جائزہ لیا حالانکہ جلوس پرامن طور پر اختتام کو پہنچا لیکن مغرب کی اذان کے وقت بعض اشرار نے جئے شری رام کے اشتعال انگیز نعرے لگاتے ہوئے حالات کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی لیکن چوکس پولیس عملہ نے انہیں وہاں سے فوری طور پر آگے بڑھادیا۔ اسی طرح شاہ علی بنڈہ راجیش میڈیکل ہال کے قریب بی جے پی کے سابقہ کارپوریٹر آلے جتیندر نے راستہ روکنے پر پولیس سے بحث و تکرار کی لیکن ساوتھ زون پولیس نے بھی حالات پر فوری طور پر قابو پالیا۔ جمعہ کو شہر میں شدید بارش کے نتیجہ میں گنیش وسرجن میں مورتیوں کو منتقل کرنے میں تاخیر ہوئی اور رات 7:30 بجے بالاپور گنیش معظم جاہی مارکٹ کو پہنچا جبکہ شہر کے علاقہ حمایت نگر میں ایک گنیش مورتی شدید بارش کے نتیجہ میں متاثر ہوگئی۔ پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے پرانے شہر کا دورہ کرتے ہوئے مرکزی جلوس کا تازہ ترین حالات کا جائزہ لیا۔ مرکزی وسرجن جلوس کے موقع پر پولیس نے 739 اضافی سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے تھے اور 10 ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساوتھ زون پی سائی چیتنیا نے مکمل ساوتھ زون میں اسپیشل فورس کیمرہ گشت کرتے ہوئے وقتاً فوقتاً حالات کا جائزہ لیتے رہے جبکہ حیدرآباد ایڈیشنل کمشنر آف پولیس لا اینڈ آرڈر مسٹر ڈی ایس چوہان جنہیں پرانے شہر کی ذمہ داری دی گئی تھی چارمینار اے سی بی آفس کے کمانڈ کنٹرول سنٹر سے نگرانی کی۔ ب