بیتول، 7 ستمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں ہفتہ کو گنیش وسرجن جلوس کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بیتول بازار نگر کے سابق کونسلر نیلیش کامتکر (45) کا ڈی جے کی دھن پر رقص کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے دیہانتہوگیا۔اطلاعات کے مطابق نگر کے عوامی گنیش منڈلوں کی مورتیوں کو وسرجن کے لیے جلوس نکالا گیا۔ اس دوران سینکڑوں نوجوان ڈی جے پر ڈانس کر رہے تھے ۔ سبھاش وارڈ کے رہنے والے سابق کونسلر نیلیش بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ ڈانس کر رہے تھے ۔ پھر اچانک انہیں بازار چوک میں سینے میں شدید درد محسوس ہوا۔ پسینے میں شرابور نیلیش کچھ فاصلے تک گھر واپس جانے لگے لیکن بڑے کرشنا مندر کے پاس سڑک کے کنارے گرگئے اور وہیں ان کی موت ہوگئی۔ ان کی آخری رسومات اتوار کی صبح موکشدھام میں ادا کی گئیں۔