ممبئی ۔ 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو عوام پر زور دیا کہ گنیش مورتیوں کے وسرجن کے موقع پر پانی کو آلودہ ہونے سے بچانے کیلئے کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ پلاسٹک اور کچرا سمندر میں جانے نہ پائے ۔ وزیراعظم مودی نے جو مہاراشٹرا کا ایک روزہ دورہ کررہے تھے انہوں نے ممبئی کے مضافاتی علاقہ ولے پارلے میں لارڈ گنیش کے درشن کے ساتھ دورہ کا آغاز کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ’ جس طرح لوک مانیہ تلک نے کہا تھا کہ سو راجیہ ہمارا پیدائشی حق ہے ۔ ایک ایسے وقت جب ہم اپنی آزادی کے 75 ویں سال کے قریب پہونچ رہے ہیں ۔ ہمیں کہنا چاہئے کہ ملک میں صفائی ہماری ذمہ داری ہے ۔