محبوب نگر میں ایس پی کی ٹیلی کانفرنس ، پولیس ملازمین کو ضروری ہدایتیں
محبوب نگر ۔ 31 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر میں گنیش وسرجن کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ضلع ایس پی شریمتی جانکی دھراوت نے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ وسرجن کیلئے قبل از وقت انتظامات کے موقع پر ایس پی نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ ضلع کے تمام پولیس عہدیداروں، سرکل انسپکٹرس، ایس ایچ اوز کو واضح ہدایات دی گئی ہے کہ تمام وسرجن مراکز پر پولیس پکٹس متعین کئے جائیں۔ ٹریفک ڈائیورژن پلان پر عمل کیا جائے۔ خواتین اور بچوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ خواتین پولیس کو متعین کیا جائے۔ شراب پینے اور ہنگامہ کرنے والوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ متعلقہ حکام بائنڈ اور مقدمات درج کریں۔ میونسپل عہدیدار گرام پنچایت عملہ وسرجن مراکز پر پیشگی انتظامات کرلے۔ منڈلوں کے منتظمین، غیرسرکاری تنظیموں کے ساتھ تعاون کے ذریعہ کام کریں۔ ایس پی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وسرجن پرامن طریقے سے منائیں ،پولیس سے تعاون کریں۔ تہوار خوشی سے منائیں لیکن سماجی ذمہ داری کو بھی محسوس کریں۔