حیدرآباد 15 ستمبر ( یواین آئی) وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ منگل کو گنیش وسرجن کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ گنیش منڈپوں کو مفت بجلی کی سہولت فراہم کی گئی ۔ وسرجن میںپولیس چوکس رہے۔ اگر وسرجن میں مسائل ہیں تو حکام کی توجہ دہانی کی جائے ۔ وزیر نے حسن آباد کا دورہ کیا۔انہوں نے عہدیداروں اور کونسلرس کے ساتھ ایلما تالاب میں وسرجن انتظامات کا معائنہ کیا۔