حیدرآباد 13 ستمبر (سیاست نیوز) شہر میں گنیش وسرجن کے دوران پیش آئے دو علیحدہ سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ چکڑپلی اور افضل گنج پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے۔ چکڑپلی پولیس کے مطابق نتیش کمار جس کی عمر تقریباً 23 سال بتائی گئی ہے۔ کل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹینک بینڈ گنیش وسرجن کو دیکھنے آیا تھا اور رات دیر گئے موٹر سیکل پر تینوں ساتھ جارہے تھے کہ دومل گوڑہ علاقہ میں آر ٹی سی بس کی ٹکر سے نتیش برسر موقع ہلاک اور اس کے دیگر ساتھی شدید زخمی ہوگئے۔ افضل گنج پولیس کے مطابق ایک 30 تا 35 سالہ شخص جو پیشہ سے بھکاری بتایا جاتا ہے نیاپل پر پیش آئے حادثہ میں مورتی والی لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔