حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : گنیش مورتی وسرجن کے دوران غائب طلائی چین کو بلدی عملہ نے دستیاب کرلیا ۔ ترکیمجال علاقہ کے میاں صاحب تالاب میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں ایک خاتون کی طلائی چین مورتی وسرجن کے دوران غائب ہوگئی تھی ۔ ہستیناپورم علاقہ کی ساکن خاتون گنیش وسرجن کے لیے میاں صاحب تالاب گئی تھی اور اس دوران خاتون کے گلے سے 5 تولہ طلائی چین غائب ہوگئی ۔ پریشان حال خاتون نے وسرجن پوائنٹ پر موجود بلدی حکام سے رجوع ہو کر فریاد کی اور طلائی چین کا ذکر کیا جس کی مالیت تقریباً 5 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ بلدی حکام نے فوری خاتون کی شکایت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے وسرجن پوائنٹ کا جائزہ لیا اور مورتیوں کو پانی سے نکالا جہاں ایک مورتی کے گلے میں خاتون کی طلائی چین موجود تھی خاتون اور بلدی عملہ نے چین کی سانس لی اور احتیاط کا مشورہ دیا ۔۔ ع