محبوب نگر۔4؍ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی جانکی دھراوت نے اپنے بیان میںکہا کہ محبو ب نگرمیںگنیش وسرجن کیلئے تمام ترصیانتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وسرجن کے درمیان پرامن اور رکاوٹ کے بغیرکاروائی کیلئے عقیدت مندوں کو سہولتیں پہنچانے کے مقصد سے مورتیوںکی منتقلی کیلئے ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔انہوں نے ٹریفک راستوں کا رخ موڑنے کیلئے جو منصوبے بنائے گئے ہیں اہم چوراہوں اور سڑکوں کی تفصیلات بتائیں۔انہوںنے کہا کہ منڈپوں سے مورتیوں کو منتقل کرنے والی گاڑیوں کیلئے جن راستوںکی نشاندہی کی گئی ہے اس کی پابندی ضروری ہے ۔ انہوںنے پولیس ہدایات پر عمل کرنے ‘امن وسلامتی کی برقراری میںتعاون کی پرزور اپیل کی ۔