گنیش وسرجن کے موقع پر تاریخی چارمینار بند رہے گا

   

حیدرآباد 4 ستمبر (سیاست نیوز) گنیش وسرجن جلوس کے موقع پر تاریخی چارمینار میں وزیٹرس کے داخلہ کی اجازت نہیں رہے گی۔ ڈائرکٹر جنرل آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے 6 ستمبر کو تاریخی چارمینار کے بند رہنے کا اعلان کیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس چارمینار ڈیویژن کی درخواست پر آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے تاریخی عمارتوں کے تحفظ سے متعلق قانون کے تحت 6 ستمبر کو چارمینار وزیٹرس کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔ چارمینار میں داخلہ کے لئے سیاحوں اور وزیٹرس کو آن لائن ٹکٹ کی فروخت بھی اُس دن بند رہے گی۔1