گنیش وسرجن کے موقع پر لڈووں کا ہراج ‘ فلم نگر کا لڈو سب سے مہنگا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ /12 ستمبر (سیاست نیوز) گنیش وسرجن کے موقع پر لڈو کے ہراج کا ہر سال نیا ریکارڈ قائم ہورہا ہے ۔ ہمیشہ بالاپور لڈو کے ہراج کی بولی زیادہ ہوا کرتی تھی لیکن اس سال فلم نگر گنیش کے لڈو نے سبقت حاصل کرلی ۔ حیدرآباد و سائبر آباد میں کئی مقامات پر گنیش لڈوؤں کا ہراج ہوا جس میں فلم نگر گنیش لڈو کا ہراج 17 لاکھ 75 ہزار میں ہوا۔ بالاپور لڈو ہراج کی قیمت اس سال 17 لاکھ 60 ہزار روپئے رہی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے بالاپور کے لڈو کا ہراج ریکارڈ قائم کرتا رہا ہے اور اس سال بھی قیمت لاکھوں روپئے رہی ۔ چیوڑلہ گنیش لڈو 12 لاکھ 1100 روپئے میں ہراج ہوا اور اس لڈو کو سائی گروپ نے حاصل کیا ۔