حیدرآباد 13 ستمبر ( سیاست نیوز ) حکومت تلنگانہ نے 17 ستمبر منگل کو گنیش وسرجن کے پیش نظر تمام سرکاری دفاتر ‘ اسکولس ‘ کالجس وغیرہ کیلئے تعطیل کا اعلان کیا ہے جو حیدرآباد و سکندراباد کے علاوہ رنگا ریڈی اور میڑچل ۔ ملکاجگری اضلاع میں واقع ہوں۔ اسی طرح حکومت نے کہا کہ 9 نومبر 2024 دوسرا ہفتہ تمام سرکاری دفاتر ‘ اسکولس ‘ کالجس وغیرہ کیلئے کام کا دن ہوگا جو دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ رنگا ریڈی اور میڑچل ۔ ملکاجگری اضلاع میں واقع ہوں ۔