حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ڈی سی پی اسنیہا مہرہ نے منتظمین سے گنیش مورتی وسرجن جلوس کو یقینی بنانے کے لیے جلد شروع کرنے اور محفوظ طریقے سے اختتام کرنے کی اپیل کی ۔ گنیش اتسو کے منتظمین اور بھاگیہ نگر اتسو سمیتی کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی پی نے کہا کہ سیکوریٹی کے وسیع انتظامات کئے جائیں گے اور منتظمین سے مکمل تعاون کرنے کی درخواست کی ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ساوتھ زون کی پولیس عوام کے لیے قابل رسائی رہے گی اور انت چتورتھی کے دوران تکلیف سے بچنے کے لیے مکمل مدد فراہم کرے گی ۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل ڈی سی پی محمد ماجد ، اے سی پی سی ایچ چندر شیکھر ، انسپکٹرس ، مقامی قائدین اور کارپوریٹرز وغیرہ موجود تھے ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی محمد ماجد نے عوام سے اپیل کی کہ گنیش جلوس کو پرامن بنانے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں اور کسی بھی بھیڑ والے مقامات پر اگر کوئی مشتبہ شخص دکھائی دے تو فوراً 100 نمبر پر اطلاع کریں اور جلوس کے دوران کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں ۔۔ ش