حیدرآباد 17 ستمبر ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے گنیش چتورتھی کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اتحاد اور جوش کے ساتھ اس تہوار کو منائیں اور جذبہ و عقیدت کے ساتھ کلچرل پروگرامس میں حصہ لیتے ہوئے امن و بھائی چارہ کو فروغ دیں۔ گنیش چتورتھی کے موقع پر اپنے ایک پیام میں چیف منسٹر نے کہا کہ کروڑوں ہندووں کیلئے گنیش چتورتھی بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے ۔ کروڑوں ہندو گنیش کی پوجا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لارڈ گنیش کے آشیرواد سے تلنگانہ نے کئی رکاوٹوں کو دور کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے اور ریاست تمام شعبوں میں مثالی ترقی بھی کر رہی ہے ۔ تلنگانہ نے اپنی مثالی ترقی کے ذریعہ دوسری ریاستوں کیلئے ملک میں ایک مثال قائم کی ہے