گنیش چتورتھی کیلئے ممبئی میں 40 ہزار پولیس اہلکاروں کی تعیناتی

   

ممبئی ۔ یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی شہر میں گنیش چتورتھی تہوار کیلئے جس کا کل 2 ستمبر سے آغاز ہو رہا ہے جملہ 40 ہزار پولیس اہلکاروں کو متعین کیا جا رہا ہے ۔ ممبئی پولیس کے پی آر او نے بتایا کہ اس سلسلہ میںریاستی ریزرو پولیس فورس ‘ ریاپڈ ایکشن فورس ‘ آر سی پے اور کیو آر ٹی کے علاوہ سیول ڈیفنس اور ہوم گارڈز کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جملہ 7.703 گنیش منڈپوں کو پولیس میں رجسٹر کروایا گیا ۔