گنے کے کاشتکاروں کے بقایا جات ادا کرنے ہریش راؤ کی ہدایت

   

حیدرآباد /2جولائی، ( سیاست نیوز) وزیر فینانس ہریش راؤ نے گنا کسانوں کو شوگر فیکٹری سے بقایا جات کی فوری ادائیگی کی ہدایت دی۔ ہریش راؤ نے آج رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل، رکن اسمبلی مانک راؤ، شوگر کین کمشنر، ضلع کلکٹر اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے شکر کاشتکاروں کے مسائل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگاریڈی کے ظہیرآباد منڈل میں ٹریڈنٹ شوگر فیکٹری انتظامیہ نے گذشتہ سیزن میں سربراہ کردہ نیشکر کے بقایا جات ادا نہیں کئے ہیں جو تقریباً 12 کروڑ ہیں۔ انتظامیہ نے 25 جون تک ادائیگی کا وعدہ کیا تھا لیکن کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس پر وزیر نے برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ملازمین کو بقایا جات کی ادائیگی کی ہدایت دی اور کہا کہ کسانوں کو بروقت ادائیگی کیلئے ریوینیو ریکارڈ ایکٹ کے تحت حکومت کارروائی کا اختیار رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کی بھلائی کیلئے حکومت کئی اقدامات کررہی ہے۔ر