گوئٹے مالا میں خواتین کیساتھ جنسی زیادتی پر فوجی اہلکاروں کو 30 سال قید

   

گوئٹے مالا سٹی: وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں خانہ جنگی کے دوران 36 مقامی خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نیم فوجی دستے کے 5 سابق اہلکاروں کو 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گوئٹے مالا کی عدالت نے 1981 سے 1985 کی خانہ جنگی کے دوران 36 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر 5 سابق فوجی اہلکاروں کو 30 سال قید کی سزا سنائی ہے۔