ماسکو، 5 اپریل (اسپوتنک) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے گوئٹے مالا میں حکومت نے نئے سفر پابندی کا اعلان کیا ہے ۔ملک کے صدر ال زانڈروزیاماتئی نے اس کی اطلاع دی۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گوئٹے مالا کے شہری جہاں ہیں وہیں رہیں گے اورانہیں فی الحال کہیں جانے کی اجازت نہیں ہے ۔مسٹرزیاماتئی کے مطابق کوئی بھی شہری ذاتی سفر پر نہیں جا سکے گا۔اگرچہ تجارتی سفر پر پابندی نہیں لگائی گئی ہے ۔ یہ پابندی پانچ سے 12 اپریل تک نافذ رہے گی۔اس دوران شراب کی فروخت اور اسے عوامی مقامات پر پینے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے ۔گوئٹے مالا وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک کوروناوائرس کے 60 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس میں دوافراد کی موت ہو چکی ہے ۔جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے 10 لاکھ سے زیادہ کیسزسامنے آ چکے ہیں اوراس سے 64600 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔