گوائٹے مالا کے نو منتخب صدر سے پومپیو کا تبادلہ خیال

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن، 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وسطی امریکی ملک گوائٹے مالا کے نو منتخب صدر ایلیکزینڈرو کو فون کرکے انہیں انتخابات میں فتح حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ اورٹاگس نے کہاکہ ‘‘وزیر خارجہ نے گوائٹے مالا کے ساتھ ہمارے قریبی تعلقات کو اہمیت دیتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن معاملے پر تعاون کو مزید مضبوط کرنے میں گفت و شنید کی۔