گواٹے مالا: گواٹے مالا میں ایٹا طوفان سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 50 تک پہنچ گئی ہے ۔صدر الیکزینڈرو زیاماٹئی نے کہا کہ افسران آفت متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو باہر نکال رہے ہیں۔زیاماٹیئی نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ بدقسمتی سے طوفان سے 4 لوگوں کی موت ہوگئی تھی جن میں اضافہ ہوکر آج یہ تعداد 50 ہوگئی ہے ۔صدر نے کہا کہ طوفان متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو فوری طور پر باہر نکالنے کیلئے 1500 سے زیادہ لوگ انتظار کررہے ہیں۔