گواسکر کی سیلکٹروں پر تنقید

   

احمد آباد ۔ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔ سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ آسٹریلوی سلیکٹرز میں اگر ذمے داری کا احساس ہے تو وہ استعفیٰ دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کوہندوستان میں مشکل پیش آرہی ہے جس پر کھلاڑیوں کے بجائے سلیکٹر سے سوالات کرنے چاہیے۔ سنیل گواسکر نے آسٹریلوی سلیکٹرز سے سوال کیا کہ انہیں پتہ تھا کہ مچل اسٹارک، کیمروں گرین اور جوش ہیزل ووڈ پہلے اور دوسرے ٹسٹ میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے پھر بھی انہیں منتخب کیا گیا۔واضح رہے کہ آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کا حصہ تھے لیکن وہ ایک بھی گیند ڈالے بغیر ہی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔