گوالیار میں بنائی جائے گی اٹل بہاری واجپائی کی یادگار: شیوراج سنگھ چوہان

   

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اتوار کو کہا کہ گوالیار میں یادگار کے طور پر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے ایک بہت بڑے مجسمے کے ساتھ ایک ریسرچ سنٹر بھی قائم کیا جائے گا۔ چوہان آنجہانی سیاست دان کی 98ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ‘گوالیار گورو دیوس’ تقریب میں لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزراء جیوترادتیہ سندھیا اور نریندر سنگھ تومر نے بھی شرکت کی۔چوہان نے اجتماع کو بتایا کہ گوالیار میں واجپائی کی ایک عظیم الشان یادگار تعمیر کی جائے گی، جس میں ایک ای لائبریری اور ریسرچ سنٹر ہوگا جو آڈیو ویڈیوز کے ذریعے آنجہانی لیڈر کی زندگی اور کاموں کو اجاگر کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔