پنجی :گوا میں انتخابی وعدوں پر اتوار کو کانگریس اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے لیڈروں کے درمیان ایک دوسرے کو نشانہ بناتے ہوئے لفظی جنگ دیکھنے میں آئی۔ ترنمول کانگریس نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھاکہ ریاست میں اگلے سال کے آغاز میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ہر گھر کی ایک خاتون کو گارنٹیڈ آمدنی سپورٹ کے طورپر5,000 روپے فراہم کئے جائیں گے ۔ترنمول کانگریس کے اس منصوبے پر طنز کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے کہا کہ گوا کا بھگوان ہی بھلاکرے ۔گوا کے لئے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے انتخابی مبصر اور کانگریس کے سینئر لیڈر نے ٹویٹ کیا، “یہاں ایک ایسا ریاضی جو اقتصادیات کے نوبل انعام کا مستحق ہے ۔ گوا میں ساڑھے تین لاکھ گھرانوں کی ہر خاتون کو ماہانہ پانچ ہزار روپے دینے پر کل 175 کروڑ روپے کاخرچ آئے گا۔ جس پر ہر سال 2100 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔یہ گوا ریاست کے لیے ایک “چھوٹی” رقم ہے ، جس پر مارچ 2020 کے آخر میں 23,473 کروڑ روپے کا قرضہ تھا۔انہوں نے کہا کہ گوا پر مارچ 2020 کے آخر تک بقایہ قرض 23,473 کروڑ روپے کاتھا۔ یہ گوا کے لیے چھوٹی سی رقم ہے ۔ گوا کا بھگوان بھلاکرے ، گواکو بھگوان بچائے ۔