نیویارک: گوانتاناموبے جیل کے 20 برس مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کے ماہرین کے گروپ نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کے اس مقام کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جائے۔خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک درجن سے زائد غیر جانبدار ماہرین نے اس امر پر تشویش ظاہر کی ہے کہ نائن الیون کے بعد کیوبا کے جزیرے پر ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ کے دوران قائم کی گئی فوجی جیل تاحال فعال ہے۔ماہرین نے کہا کہ 10جنوری 2002 کو امریکی نیوی کی جانب سے قائم کی گئی یہ جیل ’بدنامی میں کوئی ثانی‘ نہیں رکھتی اور واشنگٹن کے قانون کی حکمرانی کے عزم پر ایک ’داغ‘ جیسی ہے۔