نیویارک : گوانتانامو کے حراستی مرکز میں تقریباً 20 سال قید رہنے والے الجزائر کے ایک شہری کو گزشتہ روز وطن بھیج دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق سفیان بارہومی کو اس حکومتی یقین دہانی کے بعد واپس بھیجا گیا ہے کہ اْس کے ساتھ غیر انسانی سلوک نہیں کیا جائے گا اور اْس کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ سفیان کو 2002ء میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر متعدد انتہا پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ 2016ء میں گوانتانامو جیل کے نظر ثانی بورڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق الجزائر کا یہ شہری طالبان یا القاعدہ کا کوئی رکن نہیں تھا۔